ڈی آئی جی ہزارہ کا دورہ نتھیاگلی، سیاحوں کو فراہم سہولیات کا جائزہ

جمعرات 28 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے نتھیاگلی کا دورہ کرتے ہوئے ٹورسٹ سہولت سنٹر، سیکیورٹی انتظامات اور ٹریفک مینجمنٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو خیبرپختونخوا پولیس کی اولین ترجیحات قرار دیتے ہوئے پولیس افسران کو عوام دوست رویہ اپنانے اور سیاحوں کو بہترین ماحول فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد محمد اشتیاق نے ڈی آئی جی ہزارہ کو ایبٹ آباد پولیس اور ٹریفک پولیس کی جانب سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی رہنمائی، تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا خیبرپختونخوا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے ٹورسٹ سہولت مرکز کا معائنہ کرتے ہوئے وہاں فراہم کی جانے والی معلوماتی، امدادی اور رہنمائی خدمات کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے مرکز میں موجود سہولیات، عملے کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

دورے کے دوران ڈی آئی جی ہزارہ نے مختلف سیاحتی مقامات، شاہراہوں اور اہم مقامات پر سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سیاحوں سے ملاقات بھی کی اور پولیس کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

سیاحوں نے پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی ہزارہ اور ایبٹ آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ناصر محمود ستی نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری رسپانس کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہے۔ سیاحوں کی رہنمائی، شکایات کے فوری ازالے اور سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید ہدایت کی کہ سیاحوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور انہیں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے تاکہ ایبٹ آباد آنے والے سیاح خوشگوار یادیں لے کر واپس جائیں اور خیبرپختونخوا پولیس اور علاقے کا مثبت تشخص مزید اجاگر ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے