اس پُرمسرت موقع پر ٹیم کو دعاؤں میں یاد رکھیں، بابراعظم اور نسیم شاہ کا پیغام عید

منگل 1 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم نے نماز عید الفطر ہملٹن میں ادا کی، کھلاڑیوں کو نماز عید کے بعد ایک دوسرے سے گرم جوشی سے گلے ملتے دیکھا گیا۔ جب کہ اس دوران میں شائقین کرکٹ بھی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر کھنچواتے رہے۔

عید الفطر کی مناسبت سے سابق کپتان بابر اعظم نے اپنے پیغام اپنی اور پاکستانی ٹیم کی طرف سے شائقین کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید کے ان ایام کو خوب انجوائے کریں اور اپنے پیاروں سے ملاقات کریں۔

بابر اعظم نے کہا کہ اس پُرمسرت موقع پر پاکستان اور پاکستانی ٹیم کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

اسٹار بولر نسیم شاہ نے اپنے پیغام میں اپنی اور قومی ٹیم کی جانب سے سب مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر ایک دوسرے کو معاف کریں، خوش رہیں، کھانا ساتھ کھائیں اور انجوائے کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp