اڈیالہ جیل حکام اور پی ٹی آئی قیادت میں تکرار، عمران خان سے ملاقات نہیں ہوسکی

منگل 1 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عید الفطر کے دوسرے روز پی ٹی آئی قیادت اور اڈیالہ جیل حکام میں اس وقت تکرار ہوئی جب سلمان اکرم راجا کی قیادت میں وفد عمران خان سے ملاقات کا خواہشمند تھے۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لیگل کمیٹی سے نکال دیا، سلمان اکرم راجا

میڈیا رپورٹ کے مطابق تکرار اس وقت ہوئی جب جیل حکام نے اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک، مبشر اعوان، انصر کیانی اور تابش فاروق ایڈووکیٹ کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت  دی، تاہم  سلمان اکرم راجا نے انصر کیانی اور تابش فاروق کو اندر جانے سے روک دیا۔

سلمان اکرم راجا کا مؤقف تھا کہ ہماری لسٹ کے مطابق صرف اعظم سواتی کو ملاقات کے لیے بھجوایا گیا، باقی نام لسٹ کے مطابق کیوں نہیں لیے گئے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ نمبر پورے نہ کریں، اگر ہمیں اندر نہیں بھجواتے تو کوئی بھی اندر نہیں جائے گا، عدالتی حکم واضح ہے کہ ان سمیت بیرسٹرگوہر اورانتظار پنجھوتھا جو نام دیں گے انہی کی ملاقات ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل میں بھی عید کی تیاریاں، عمران خان کو کیا کیا سامان پہنچا دیا گیا؟

اڈیالہ جیل حکام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا، نیازاللہ نیازی اور دیگر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے سے روک دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی