وقار الدین سید ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی تعینات

ہفتہ 5 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پولیس سروس کے 20ویں گریڈ کے افسر وقار الدین سید کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسٹیلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد فوری طور پر اور تاحکم ثانی احکامات تک پاکستان پولیس سروس کے 20ویں گریڈ کے افسر وقار الدین سید کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: راجا رفعت مختار ڈی جی ایف آئی اے تعینات

نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے پولیس سروس آفیسر وقار الدین سید فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی فعال کر دی گئی ہے۔ ایف آئی اے کا سائبر ونگ ختم کر دیا گیا ہے، سائبر ونگ کا تمام اسٹاف اب نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA)کے ماتحت کام کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp