مائیکروسافٹ کی گولڈن جوبلی تقریب، ملازمین کا فلسطین کے حق میں احتجاج، ویڈیو وائرل

ہفتہ 5 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مائیکروسافٹ کے قیام کی گولڈ جوبلی کے سلسلے میں جاری تقریب اس وقت روکنا پڑی ایک کمپنی ملازمہ نے فلسطین کے حق میں احتجاج شروع کر دیا۔

ملازمہ کی جانب سے مقصد اسرائیلی فوج کو مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کی فراہمی پر مائیکروسافٹ کے کردار کو اُجاگر کرنا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ احتجاج اُس وقت شروع ہوا جب مائیکروسافٹ کے AI سی ای او مصطفیٰ سلیمان کمپنی کے AI اسسٹنٹ Copilot سے متعلق نئی اپڈیٹس اور مستقبل کے وژن پر بات کر رہے تھے۔

یہ سب ایک ایسے موقع پر مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور سابق سی ای او اسٹیو بالمر بھی موجود تھے۔

مائیکروسافٹ اس نسل کشی کو تقویت دے رہا ہے

احتجاج کرنے والی خاتون ابتہال ابوسعید اسٹیج کی جانب بڑھیں اور باآواز بلند کہا کہ ’مصطفیٰ، تمہیں شرم آنی چاہیے، تم کہتے ہو کہ AI کو اچھائی کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہو، لیکن مائیکروسافٹ اسرائیلی فوج کو AI ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔جہاں اب تک  50 ہزار بے گناہ افراد مارے جا چکے ہیں اور مائیکروسافٹ اس نسل کشی کو تقویت دے رہا ہے‘۔

خاتون کے اس احتجاج کے جواب میں مصطفیٰ سلیمان نے کہا کہ ’آپ کے احتجاج کا شکریہ،میں نے آپ کو سن لیا‘۔

 تاہم خاتون ابتہال ابوسعید نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’مصطفیٰ اور مائیکروسافٹ کے تمام لوگوں کے ہاتھ معصوموں کے خون سے رنگے ہیں‘۔

بعد ازاں اسٹیج پر انہوں نے فلسطینی مزاحمت و حمایت کی علامت ’کوفیہ‘ کا رومال پھینکا، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکار انہیں ہال سے باہر لے گئے ۔

ایک اور احتجاج

میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریب کے ایک اور حصے میں، مائیکروسافٹ کی دوسری ملازم وانیہ اگروال نے اس وقت احتجاج کیا جب اسٹیج پر بل گیٹس، اسٹیو بالمر اور موجودہ سی ای او ستیہ نڈیلا موجود تھے۔  یہ 2014 کے بعد پہلی مرتبہ تھا کہ تینوں مائیکروسافٹ سی ای اوز ایک ساتھ نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی فوج کو اے آئی اور کلاؤڈ سروسز دینے  کے خلاف مائیکروسافٹ  کے احتجاجی ملازمین  نوکری سے برخاست

تاہم واقعے نے ٹیک انڈسٹری میں اخلاقی ذمے داریوں اور انسانی حقوق سے متعلق پالیسیوں پر نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، طاہر اشرفی

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

کے پی ٹی اور رومانیہ کی بندرگاہ قسطنطہ کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہتک عزت مقدمہ: علی ظفر کی سیشن عدالت میں کامیابی، میشا شفیع کا لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

ایران معاہدے پر راضی نہ ہوا تو جنگ مزید شدت سے جاری رکھی جائے گی، امریکی وزیر دفاع کی دھمکی

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا