غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، فرانسیسی صدر کا مصر اور اردن کے سربراہان سے اہم اجلاس شیڈول

اتوار 6 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرانس کے صدر ایموئل میکرون غزہ کی صورت حال پر مصر اور اردن کے رہنماؤں کے ساتھ اجلاس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل فلسطینی علاقوں سے قبضہ ختم کرے، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ غزہ کی صورتحال پر سہ فریقی سربراہی اجلاس ہوگا۔

فرانس کے صدر ایموئل میکرون منگل 8 اپریل کو مصر کا دورہ کریں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران مصر کے شہر العریش جائیں گے جو غزہ کی پٹی سے 50 کلومیٹر دوری پر واقع ہے۔

دو روز قبل فرانس کے ایوان صدر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ فرانسیسی صدر العریش کی بندرگاہ پر فرانسیسی اور اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظیموں کے علاوہ مصری ہلال احمر کی ٹیموں سے ملاقات کریں گے۔ امکان ہے کہ فرانس کے صدر فلسطینیوں سے بھی ملیں گے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر کی مصری ہم منصب سے ملاقات میں غزہ میں دوبارہ فائر بندی کا معاملہ بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل فلسطینیوں کو غزہ سے مصر میں دھکیلنا چاہتا ہے، اقوام متحدہ

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اور 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 60 ہزار سے زیادہ افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت میں بھی ہانیہ عامر کے چرچے، مداح نے رکشے پر اداکارہ کی تصویر لگالی

نئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہونا چاہیے، ملتان اور بہاولپور سمیت پنجاب میں نئے صوبے وقت کی ضرورت ہیں، عبدالعلیم خان

بشریٰ بی بی کی علاج کے لیے اسپتال منتقلی کی درخواست، آنکھ کی سرجری کے دوران بینائی ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر

دوستی کا ڈرامہ، پھر دھوکا! ٹفنی اسٹریٹن نے چیلسی گرین سے ڈبلیو ڈبلیو ای ویمنز چیمپئن شپ کیسے چھینی؟

بوئنگ اور لاک ہیڈ مارٹن کے مشترکہ منصوبے کو بڑا دھچکا، ولکن راکٹ ناکام

ویڈیو

دیہات کا نمبرداری نظام اختیارات ملنے پر پاکستان کا رخ بدل سکتا ہے

اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا آغاز، رکن ممالک کے اہم وفود کی اسلام آباد آمد

لودھراں: دریائے ستلج پل سے محروم، جدید دور میں بھی شہری جان پر کھیل کر کشتیوں کے ذریعے سفر پر مجبور

کالم / تجزیہ

بھارتی ٹیم جیت گئی، بھارتی سوچ ہار گئی

ڈیل ہو جائے گی؟

یمن کے حوثی اب مسلم امہ کے لیے ناسور بن چکے ہیں