پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کے لیے غیر ملکی مہمانوں کی آمد جاری

پیر 7 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے منعقد کیے جانے والے  پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کے لیے غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں کی آمد جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ  فورم میں بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے متوقع ہیں، وزیرپیٹرولیم

’سعودی گولڈ ریفائنری‘ کے ڈپٹی چیئرمین فیصل سلیمان الاُثَیم اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے ڈائریکٹر پراجیکٹ منیجمنٹ عبدالسلام عبداللہ اور سعودی جیولوجیکل سروے کے سی ای او عبداللہ مُفتر الشمرانی بھی اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت برائے صنعت و معدنی وسائل کے ڈائریکٹر آف مائننگ انوسٹمنٹ احمد اید الثُبَیتی بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جبکہ فن لینڈ کی کمپنی ’میٹسو‘ کے وائس پریزیڈنٹ ‘مِکّو سوری’ بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جو اپنے وفد کے ہمراہ فورم میں شریک ہوں گے۔

امریکا، یورپ، ایشیا، روس، ترکیہ اور مشرق وسطیٰ سمیت متعدد ممالک کے اعلیٰ سرکاری حکام، بین الاقوامی کمپنیوں کے اکابرین اور دانشور بڑی تعداد میں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم اور آرمی چیف پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کریں گے

پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 مورخہ 8 اور 9 اپریل کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سنٹر میں منعقد ہو گا، اس فورم کے دوران تمام مہمانان گرامی پاکستانی بزنس کمیونٹی کے ساتھ رابطے استوار کریں گے اور مختلف کاروباری امکانات پر یاداشتوں پر دستخط بھی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں