لاہور ائیرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: 16 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار
نان کسٹم پیڈ قیمتی سامان روکنے پر کسٹم اہلکاروں اور خواتین مسافروں میں جھگڑا ہوا۔
لاہور ایئر پورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں میں نان کسٹم پیڈ قیمتی سامان روکنے کے معاملے پر جھگڑا. کسٹم اہلکاروں نے تھپڑ مارنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا۔ pic.twitter.com/da1pUO4typ
— WE News (@WENewsPk) April 7, 2025
کسٹم حکام نے خواتین سمیت 12 افراد پر کار سرکار میں مداخلت اور کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروادیا۔
تھپڑ مارنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا۔ خواتین گزشتہ رات غیر ملکی پرواز پر راس الخیمہ سے لاہور پہنچی تھیں۔
مزید پڑھیے: بحفاظت لاہور اترنے والے پی آئی اے کے طیارے کا لاپتا پہیہ کہاں سے ملا؟
کسٹم حکام کے مطابق ایک خاتون مسافر کسٹم اہلکاروں کو جوتے بھی مارے۔
حکام کے مطابق خواتین مسافروں نے سامان کلئیر نہ کرنے پر ہاتھا پائی کی۔
تاہم اس موقعے پر کسٹم اہلکاروں کو خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔