کراچی بار کے صدر عامر وڑائچ قاتلانہ حملے میں زخمی، وکلا سراپا احتجاج

منگل 8 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر وڑائچ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں وہ زخمی ہوگئے ہیں، اور وکلا سراپا احتجاج ہیں۔

عامر وڑائچ کے مطابق 6 لوگوں نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا، لیکن وہ کینالز کے معاملے پر کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ہمارے مہمان بن کر پولیس لائن آجائیں، پولیس اور احتجاجی وکلا کے درمیان دلچسپ مکالمہ

انہوں نے کہاکہ 12 اپریل کو ہونے والے کنونشن میں بھی دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کا معاملہ اٹھائیں گے، اگر کینالز کا معاملہ 72 گھنٹے میں روکا نہ گیا تو پنجاب بارڈر بند کریں گے اور ریلوے ٹریک بھی بند کر دیا جائےگا۔

انہوں نے کہاکہ میں اس معاملے کی کوئی ایف آئی آر درج نہیں کراؤں گا، ہم اپنے مقصد سے پیھچے نہیں ہٹیں گے، جس نے جو کرنا ہے کرلے۔

دوسری جانب جنرل سیکریٹری کراچی بار ایسوسی ایشن نے عامر وڑائچ پر قاتلانہ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عامر نواز وڑائچ پر آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب حملہ کیا گیا۔

دریں اثنا امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ ایڈووکیٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں حیدرآباد میں وکلا کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، آخر معاملہ ہے کیا؟

انہوں نے کہاکہ وکلا برادری پر حملے قانون کی حکمرانی پر حملے کے مترادف ہیں، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری کارروائی کریں، اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp