اسلام آباد: پی ایس ایل ٹیمز کی آمدورفت، روٹ پلان جاری

جمعرات 10 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے  پی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی آمد ورفت کے لیے مکمل روٹ پلان تشکیل دے دیا۔

ٹریفک پلان کے مطابق ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے 300 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کے ٹیم کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرس، کس نے کیا کہا؟

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق پی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی  آمد و رفت کے باعث مختلف اوقات کے دوران ایکسپریس ہائی وے، فیض اباد، کلب روڈ ، مری روڈ، فیصل ایونیو اور نائنتھ ایونیو سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

روٹ کے باعث ایکسپریس ہائی وے سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کے تعطل آئے گا اور ٹریفک  سست روی کا شکار ہو گی۔

بلیو ایریا کی جانب سفر کے لیے ایچ 8 انڈر پاس کا استعمال کیا جائے۔ سیکٹر آئی اور ایچ کے لیے راولپنڈی پشاور روڈ آئی جی پی سے سروس روڈ کا استعمال کیا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مری روڈ سے سرینا اور فیض آباد براستہ راول ڈیم دوران آمد و رفت بند رہے گی لہٰذا شہری سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔

مزید پڑھیے: راولپنڈی میں پہلی بار پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب، کون کون پرفارم کریگا؟

ریڈ زون اور سرینا ہوٹل آنے اور جانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ، ایکسپریس چوک، جناح ایونیو، بری امام اور نادرا چوک کا استعمال کیا جائے۔ اسلام اباد چوک سے جی 11، سروس روڈ، جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ استعمال کی جائیں۔

پلان میں کہا گیا ہے کہ سیکٹر آئی اور ایچ کے لیے راولپنڈی پشاور روڈ آئی جی پی سے سروس روڈ کا استعمال کی جائے۔

ٹیمز کی آمد و رفت کے دوران ہیوی ٹریفک کا داخلہ اسلام آباد میں ممنوع ہے۔

مری روڈ سے سرینہ اور فیض آباد براستہ راول ڈیم دوران آمد و رفت بند رہے گی۔

شہری ریڈ زون سے فیض آباد جانے کے لیے براستہ کنونشن سینٹر، کلب روڈ کا استعمال کریں۔

شہریوں کی رہنمائی کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی۔

ٹیمز کی آمد و رفت کے دوران ہیوی ٹریفک کا داخلہ اسلام آباد میں ممنوع ہے۔

کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے شہری 20 منٹ کا دورانیہ رکھ کر گھر سے نکلیں۔

شہری بھارہ کہو سے کوڑیانوالہ چوک سے سری نگر ہائی وے استعمال کا استعمال کریں۔

پارک روڈ سے اسلام آباد داخل ہونے کے لیے راول چوک سے فیض آباد سے زیرو پوائنٹ روڈ استعمال کریں۔

مری روڈ، ایکسپریس وے یا آئی جے پی روڈ سے اسلام آباد آنے والے فیض آباد اور زیرو پوائنٹ کا استعمال کریں۔

بری امام کی طرف سفر کرنے والے شہری نادرا چوک  استعمال کریں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10: سپر اسٹار ماہرہ خان پشاور زلمی کی ایمبیسڈر مقرر

شہریوں کو باخبر رکھنے وقتا فوقتاً اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پر ٹریفک ایڈوائزری جاری کی جائیں گی تاکہ شہری بروقت اگاہ رہیں ۔

شہری دوران آمد ورفت سرینہ اور فیض آباد کی اطراف شاہراہوں پر آنے سے گریز کریں۔

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ر سید ذیشان حیدر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس اور ITP کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فالو کریں اور سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لیئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔

چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا تھا کہ ایف ایم 92.4 کو سنتے رہیں تاکہ ہر گھنٹے آپ کو تازہ ترین ٹریفک اپڈیٹس فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم آپ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم