بلوچستان ہائیکورٹ : ماہرنگ بلوچ کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

جمعرات 10 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان ہائیکورٹ نے ماہرنگ بلوچ کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

جمعرات کے روز بلوچستان ہائیکورٹ میں جسٹس اعجاز احمد سواتی اور جسٹس محمد عامر نواز رانا  پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ماہرنگ بلوچ  اور بی وائی سی کے کارکنوں کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ایئر پورٹ پر کیوں روکا گیا؟

ماہرنگ بلوچ کی جانب سے  کامران مرتضی، راحب بلیدی، خالد  کبدانی، علہ احمد کرد اور دیگر  وکلا عدالت کے سامنے پیش ہوئے، فریقین کی جانب سے  عدالت کے سامنے  دلائل دیے گئے ۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکلا کو آرٹیکل 5 کے تحت حلفیہ بیان جمع کرانے کی ہدایت  کی، جس پر درخواست گزار کی جانب سے آرٹیکل 5 کے تحت عدالت میں حلفیہ بیان جمع کرا دیا گیا۔

حلفیہ بیان جمع کرانے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل عدنان بشارت نے حلفیہ بیان پر اعتراضات عائد کیے جبکہ عدالت نے فریقین کے وکلا کی جانب سے بحث کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے خلاف اختر مینگل کا لانگ مارچ کا اعلان، اے این پی کی حمایت

ماہرنگ بلوچ کے وکیل کامران مرتضی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کیس میں بحث ہوگئی ہے، اچھے کی امید ہے، میرے خیال میں غلط آرڈر پاس کیا گیا ہے۔

کامران مرتضی نے کہا کہ توقع ہے کہ کیس کا فیصلہ جلد آجائے گا، درخواست ڈاکٹر ماہرنگ کی ہمشیرہ کی جانب سے فائل کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں