نئی نویلی دلہن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا دلہے کو مہنگا پڑگیا

ہفتہ 12 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست اترپردیش میں دلہے کو نئی نویلی دلہن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگی پڑگئی، اور پولیس ان کے گھر پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت میں ایک دلہا نے اپنی دلہن کے ساتھ شادی کی تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی، شادی کی تصویر شیئر کرنے کے بعد پولیس کو کم عمری کی شادی کا شبہ ہوا اور وہ دلہن کے گھر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں چائلڈ لیبر اور کم عمری کی شادیوں کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں چائلڈ لائن ٹیم کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ ایک نوجوان کی شادی کم عمر لڑکی سے کردی گئی ہے جس کی تحقیقات کی جائیں۔

پولیس ٹیم دلہن کے گھر پہنچی اور دلہن کے گھر والوں سے دلہن کی عمر سے متعلق دستاویزات دکھانے کا کہا، تاہم وہ دلہن کی دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے، جس کے بعد اس شادی میں ملوث افراد کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا جن سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کم عمری کی شادی بچیوں کو کیسے متاثر کرتی ہے؟

گاؤں والوں کا مؤقف ہے کہ لڑکی کی عمر 17 سال اور 5 ماہ ہے جب کہ کم عمر کی شادی کے ایسے واقعات پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے ’عوام پاکستان‘ کو ڈی لسٹ کردیا

اسمارٹ چشموں سے خفیہ ریکارڈنگ: لوگ ویڈیو رکوانے کے لیے ڈزنی کے گانے کیوں گانے لگے؟

مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 151 ہوگئی، 8 اگست سے نئے سلسلے کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ایک دھن 639 سال، دنیا کا منفرد ترین موسیقی پروگرام جاری

‘بھوتوں کی مہک پہچان لیتا ہوں’، پیرانارمل انویسٹیگیٹر کے حیران کن دعوے

ویڈیو

’۔۔۔ ایک دستخط‘: تجارتی خسارے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزر لینڈ کو دھمکی دے دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟