آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیموں کی شاہی قلعے میں مہمان نوازی

پیر 14 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کی 6 کرکٹ ٹیمز کی کھلاڑیوں  اور  آفیشلز کے اعزاز میں لاہور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور انہیں شہر کے قابل دید مقامات کی سیر بھی کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کوالیفائرز، کون سی ٹیمیں قسمت آزمائی کریں گی؟

پی سی بی کے مطابق بورڈ چیئرمین  محسن نقوی کی جانب سے ویمنز کوالیفائر کی  ٹیمز کیلئے اعزازی تقریب کا انعقاد شاہی قلعے میں کیا گیا جہاں مہمان خواتین شاہی مہمان بنیں۔

تقریب میں میزبان پاکستان، بنگلادیش،  ویسٹ انڈیز،  آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ کی خواتین کھلاڑیوں سمیت کوچنگ اور مینجمنٹ اسٹاف نے بھی شرکت کی۔

اس دوران مہمان کھلاڑیوں کو شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، مزار اقبال اور حضوری باغ کی سیر کرائی گئی۔ غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں نے رنگیلا رکشہ کی سواری بھی کی اور بیحد محظوظ ہوئیں۔

مزید پڑھیے: بھارت نے مسلسل دوسری مرتبہ ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا

اس موقعے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائرز میں شرکت کےلیے آنے والی تمام ٹیموں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر امن، محفوظ اور کرکٹ کے کھیل سے محبت کرنے والا ملک ہے۔

یاد رہے کہ  پاکستان ٹیم نے اب تک کوالیفائر راؤنڈ میں 2 میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں فتح حاصل کی جبکہ دوسرے میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز جیسی مضبوط حریف کے خلاف کامیابی پاکستان کی ورلڈ کپ تک رسائی کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا انسانوں کی نوکریاں ہمیشہ کے لیے ختم ہونے والی ہیں؟ بل گیٹس نے AI کے خطرے سے خبردار کردیا

’آم کے درخت نے بچا لیا‘، نیپال میں قیامت خیز سیلاب کے بیچ 24 سالہ مزدور کی معجزانہ زندگی

پیزا بنائے گا روبوٹ یا انسان؟ مہنگے تجربات کے بعد مشینی پیزا کا مستقبل سوالیہ نشان بن گیا

’آپریشن کردیا، پھر کہا خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں‘، کراچی کے اسپتال میں بچے کے غائب ہونے کا عجیب واقعہ

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ