نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ہفتہ 29 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ  محسن نقوی کے عہدے کی معیاد مکمل ہونے پر، انہیں عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست شہری لطیف چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب میں نگران حکومت کی آئین میں دی گئی معیاد ختم ہو چکی ہے، سپریم کورٹ نے الیکشن کی تاریخ میں توسیع کی لیکن نگران حکومت کو توسیع نہیں دی. نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی غیر آئینی طور پر عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں. نگران وزیر اعلیٰ اور کابینہ کا عہدے پر برقرار رہنا آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے. 90 روز گزرنے کے بعد نگران حکومت کے تمام احکامات اور اقدامات غیر آئینی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو فوری عہدے سے ہٹانے، نگران حکومت پنجاب کو کام سے روکنے اور الیکشن کمیشن کو پنجاب میں نئی نگران حکومت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘