اسلام آباد میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے تحت چلنے والی نیو الیکٹرک بسوں میں موجود کنڈیکرز کی ماہانہ تنخواہ محض 25500 روپے ہیں، حالانکہ بجٹ سال 2024/25 میں مزدروں کے لیے کم سے کم اجرت 37000 روپے رکھی گئی تھی۔
واضح رہے کہ بجٹ پاکستان کے دونوں ایوانوں سے پاس ہوتا ہے، جس کے بعد بجٹ پر عمل درآمد کرنا ضروری ہوتا ہے۔ تاہم دیکھا جارہا ہے کہ حکومت کے اپنے ہی ادارے قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں، وہ بھی وفاقی دارالحکومت کی حدود میں۔ قانون کی یہ خلاف ورزی لیبر ڈیپارٹمنٹ کی آنکھوں سے بھی اوجھل ہے۔
اس حوالے سے عمیر خان آباد کی مکمل ویڈیو رپورٹ۔