سوشل سیکیورٹی سے متعلق اقدامات پر جو بائیڈن کی ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید

بدھ 16 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حالیہ امریکی انتخابات میں شکست کے بعد سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے پہلی مرتبہ شکاگو میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:جو بائیڈن خفیہ تنظیم ’فری میسنری‘ میں شامل ہوگئے، یہ پُراسرار تنظیم کیا ہے؟

شکاگو میں معذوری کی وکالت کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، 82 سالہ جو بائیڈن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اس سیفٹی نیٹ کو گہرا نقصان پہنچانے کا الزام لگایا، جس پر 70 ملین سے زائد امریکیوں کا انحصار تھا۔

’100 سے بھی کم دنوں میں، نئی امریکی انتظامیہ نے بہت زیادہ نقصان اور اتنی تباہی کی ہے، جو ایک طرح سے دم توڑ دینے والی ہے، جو بائیڈن نے وکلا، مشیروں اور معذوروں کے نمائندوں کی قومی کانفرنس کے شرکا کو بتایا۔

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے سکتا تھا، امریکی صدر جو بائیڈن کا دعویٰ

اخراجات میں کٹوتی سے متعلق صدرٹرمپ کے منصوبوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے ان اقدامات سے عمر رسیدہ امریکیوں کو بہت نقصان کا سامنا ہو گا، نئی انتظامیہ نے اتنے کم عرصے میں اتنا زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

جو بائیڈن کے مطابق صدر ٹرمپ سماجی سلامتی کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں، انہوں نے سوشل سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کو تباہ کردیا ہے، اب تک 7 ہزار ملازمین فارغٖ کیے جاچکے ہیں، یہ مڈل کلاس اور ملازمت پیشہ طبقے کو ہدف بنارہے ہیں تاکہ ان کے امیر دوست امیر تر ہو جائیں۔

سابق امریکی صدر کی تنقید پر ایک غیر معمولی رد عمل دیتے ہوئے سوشل سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر جو بائیڈن کے تبصروں کا براہ راست جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر امریکی شہریوں سے جھوٹ بول رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp