سعودی وزیر دفاع سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

جمعرات 17 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان آج جمعرات کو سرکاری دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

شہزادہ خالد بن سلمان اس دورے کے دوران متعدد ملاقاتیں کریں گے جن میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے خطے کی صورتحال پر بات چیت

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ہے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے فون پر بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی مسائل اور ان سے نمٹنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp