پاک افغان اہم مذاکرات: نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے

ہفتہ 19 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈارایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں۔

ان کا ایئرپورٹ پر افغان حکومت کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا گیا جن میں وزیر مالیات و انتظام، وزارت خارجہ، ڈاکٹر محمد نعیم وردک، وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل، مفتی نور احمد، چیف آف اسٹیٹ پروٹوکول، فیصل جلالی شامل تھے۔

پاکستان کے افغانستان میں مشن کے سربراہ، سفیر عبادت الرحمان نظامانی اور سفارتخانے کے افسران بھی موجود تھے۔

نائب وزیراعظم کے وفد میں سیکرٹریز داخلہ و ریلوے سمیت وزارت خارجہ اور ایف بی آر سے سنیئر افسران شامل ہیں۔

اس اہم دورے کے دوران اسحاق ڈار عبوری افغان حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار کا پہلا دورہ افغانستان، اہم کیا ہے؟

وزیر خارجہ اسحاق ڈار یہ دورہ افغان عبوری حکومت کی دعوت پر کررہے ہیں جس میں وہ قائم مقام افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخند، قائم مقام نائب وزیراعظم برائے معاشی امور ملا عبد الغنی برادر اور قائم مقام وزیر خارجہ امور خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔

مذاکرات میں تجارت، سکیورٹی اور عوامی رابطوں سمیت تمام امور زیر بحث آئیں گے، وزارتِ خارجہ کا قلمبند سنبھالنے کے بعد اسحاق ڈار کا یہ پہلا دورہ افغانستان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایس سی او سربراہی اجلاس کی تیاریاں، اسحاق ڈار کی متعلقہ اداروں کو کام تیز کرنے کی ہدایت

بلدیہ فیکٹری سانحہ: سپریم کورٹ نے سزائے موت پانے والے 2 ملزمان بری کردیے، تفصیلی فیصلہ جاری

خلائی ٹوائلٹ صاف کرنے والی خاتون نے مریخ مشن کی قیادت سنبھال لی، اس مقام تک رسائی کیسے ہوئی؟

دشمن پاکستان میں بے امنی پھیلانا چاہتا ہے، انتشارپھیلانے والی ہر کوشش کو کچلا جائےگا، کور کمانڈرز کانفرنس

کیا ریکھا نے واقعی حسن جہانگیر کو محبت نامہ لکھا تھا؟ پاکستان کے لیجنڈری پاپ سنگر نے دلچسپ جواب دے دیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور کا مٹکا سوڈا، یہ کیسا مشروب ہے؟

اسٹاک مارکیٹ میں نوجوان سرمایہ کاروں کی دلچسپی، نئے اکاؤنٹس کھلنے کی شرح میں 50 فیصد اضافہ

کالم / تجزیہ

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت