عمران خان کے شیر افضل مروت سے متعلق سخت ریمارکس، وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

منگل 22 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں وکلا سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں انہوں نے کہاکہ شکر ہے شیر افضل مروت سے ہماری جان چھوٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کی وجہ سے عمران خان کے لیے مشکلات بڑھ رہی ہیں، شیر افضل مروت

عمران خان سے وکلا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، آج اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا دن تھا، لیکن بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ایک بار پھر بھائی تک رسائی نہ مل سکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کے اندر ہمارے خلاف لانچ کیا گیا، شکر ہے جان چھوٹ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے شیر افضل مروت کی علیمہ خان سے متعلق گفتگو پر برہمی کا اظہار کیا، جبکہ وکلا کی فیسوں سے متعلق ان کی گفتگو کی بھی مذمت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے بات چیت کرنے کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ملاقات کے لیے بلا لیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بل پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

عمران خان نے پارٹی لیڈر شپ کو پیغام بھیجا کہ وہ تمام تر اختلافات ختم کریں، جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو معذرت خواہانہ رویے پر سخت پیغام بھجوایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ بات چیت میں حکومت نے دیر کردی۔

یہ بھی پڑھیں ’عمران خان بار بار گمراہ ہوجاتے ہیں، ہر چیز کی حد ہوتی ہے‘، شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی پر تنقید

اس کے علاوہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا قانون کی عملداری نہ ہونے پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس کی ’نشہ اب نہیں‘ مہم کے تحت بڑی کارروائی، 840 بوتل شراب برآمد، ملزم گرفتار

یومِ استحصالِ کشمیر: شیری رحمان کی آرٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی کی مذمت، کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراجِ تحسین

5 اگست کا بھارتی اقدام کشمیری عوام کے حقوق پر حملہ تھا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

یومِ استحصالِ کشمیر: عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

کیا صرف 5 منٹ میں چارج ہونے والی الیکٹرک گاڑیاں اب حقیقت بننے والی ہیں؟

ویڈیو

واشنگٹن کے چڑیا گھر میں باؤلی نے اپنی 5ویں سالگرہ کیسے منائی؟

تخلیق کا سفر ذہن سے شروع ہوتا ہے مصنوعی ذہانت سے نہیں، 9 برس کی عمر میں ناول نگار بننے والی ایمن رحمان

اسلام آباد: بدھ مت کے تاریخی آثار، شاہ اللہ دتہ غاروں کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کی تیاری

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے