یومِ استحصالِ کشمیر: عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کو فوری توجہ دینی چاہیے۔

مزید پڑھیں:یومِ استحصالِ کشمیر: پاکستان اپنے اصولی مؤقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا، خالد حسین مگسی

اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بھارتی غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور کشمیری شناخت کو مسخ کرنے کی کوششیں ناقابلِ قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جبر، ریاستی تشدد اور طاقت کا استعمال کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا اور مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل صرف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہی ممکن ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے اور بین الاقوامی ادارے بھارت کو عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کا پابند بنائیں۔

مزید پڑھیں:یومِ استحصالِ کشمیر: پاکستان کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا، اعظم نذیر تارڑ

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل سے وابستہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر