5 اگست کا بھارتی اقدام کشمیری عوام کے حقوق پر حملہ تھا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا دن کشمیریوں کی شناخت، حقوق اور آئینی حیثیت پر حملہ تھا، جسے پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے آزادی کی جدوجہد میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے اہلِ خانہ کے صبر و استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہمیشہ کھڑی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: یوم استحصال کشمیر: 7 برس گزر گئے، مقبوضہ وادی آج بھی پابندیوں، گرفتاریوں اور غیر یقینی مستقبل کی تصویر

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر موجودہ دور کا سب سے بڑا انسانی المیہ ہے، جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سامراج کے مظالم نے خطے میں ظلم و جبر کی آگ بھڑکا رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کی صدائیں صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں گونج رہی ہیں۔

انہوں نے اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تمام بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں: یومِ استحصالِ کشمیر: صدر اور وزیراعظم کا کشمیری عوام کی بھرپور حمایت کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر دوٹوک اور اصولی مؤقف اختیار کیا، جبکہ پاکستان آئندہ بھی مقبوضہ جموں و کشمیر کے کشمیری بہن بھائیوں کی ہر سطح پر سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام کی آزادی اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے اور رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صرف 6 دن میں ایک ارب ڈالر! کیا ’اسپائیڈر مین‘ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی؟

بھارت، بنگلہ دیش کے مطلوب شخص کو مداخلت کی کھلی چھوٹ دے رہا ہے، حسینہ واجد عدالت سے سزا یافتہ ہیں، میجر جنرل (ر) طارق رشید

’تمہارے ساتھ تھے اور ساتھ ہم رہیں گے‘، آئی ایس پی آر کا یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی نغمہ جاری

یومِ استحصالِ کشمیر: مظفرآباد میں بڑی احتجاجی ریلی، عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار، ایئرپورٹس پر خصوصی پیغامات

ویڈیو

واشنگٹن کے چڑیا گھر میں باؤلی نے اپنی 5ویں سالگرہ کیسے منائی؟

تخلیق کا سفر ذہن سے شروع ہوتا ہے مصنوعی ذہانت سے نہیں، 9 برس کی عمر میں ناول نگار بننے والی ایمن رحمان

اسلام آباد: بدھ مت کے تاریخی آثار، شاہ اللہ دتہ غاروں کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کی تیاری

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے