خلا میں کون سا پاکستانی خلاباز جائے گا؟ چین میں انتخاب شروع

بدھ 23 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کا شینزو خلائی 20 مشن خلا میں جانے کے لیے تیار ہے، یہ مشن جمعرات شام 5.17 بجے 3 خلابازوں کو چینی خلائی اسٹیشن تیانگونگ لے کر جائے گا۔

چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے حکام کے مطابق مشن کا بنیادی مقصد شینزو 19 کے عملے کے ساتھ مدار میں گردش مکمل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چینی خلابازمستقبل قریب میں خلائی اسٹیشن سے باہر دوسری سرگرمی انجام دیں گے

حکام کے مطابق شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے شینزو 20 خلائی پرواز خلابازوں چن ڈونگ، چن ژونگروئی اور وانگ جی کو لے کر جائے گی۔

خلائی پرواز چن ڈونگ کی تیسری اور دیگر 2 کے لیے پہلی ہوگی۔ ان میں ایک خلائی انجینئر اور ایک فضائیہ کا سابق پائلٹ ہے۔

چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے حکام کے مطابق خلاباز خلائی سائنس اور ایپلیکیشن کے تجربات کریں گے۔ اس کے علاوہ خلائی ملبے سے بچاؤ کے آلے کے ساتھ ساتھ ایکسٹرا ویکیولر پے لوڈ اور آلات نصب کریں گے، اور بحالی کے کام انجام دیں گے۔

یہ مشن اپنے ساتھ زیبرا فش، پلانریئنز اور اسٹریپٹومائسز کو بھی تحقیقی اشیا کے طور پر لے کر جائے گا تاکہ خلائی اسٹیشن پر زندگی سے متعلق سائنسی تجربات کیے جائیں۔

ہانگ کانگ، مکاؤ اور پاکستانی خلاباز

چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے حکام کے مطابق شینزو خلائی پروازوں میں حصہ لینے کے لیے ملک کے خلابازوں کی چوتھی کھیپ اس وقت زیر تربیت ہے، جس میں پہلی بار چین کے خصوصی انتظامی علاقوں ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاباز بھی شامل ہیں۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ اور مکاؤ کے خلاباز 2026 کے اوائل میں اپنا پہلا مشن انجام دے سکتے ہیں۔

چین نے کہا کہ پاکستانی خلابازوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔ دونوں ممالک نے فروری میں خلائی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

چینی مشن میں شامل ہونے والے 2 پاکستانی خلابازوں میں سے ایک چین کے خلائی اسٹیشن پر پے لوڈز اور سائنسی تحقیق پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

27ویں آئینی ترمیم کی راہ میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟