سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر کے بیٹے کی شادی کی تیاریاں شروع، تقریب کب ہوگی؟

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کی شادی کی تاریخ کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ارجن اور ان کی منگیتر ثانیہ چندوک کی شادی 5 مارچ 2026 کو منعقد ہوگی۔

ثانیہ چندوک ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہیں اور ممبئی کے معروف بزنس مین روی گھائی کی پوتی ہیں۔ ارجن اور ثانیہ کی منگنی اگست 2025 میں ایک نجی تقریب میں ہوئی تھی جس میں صرف قریبی رشتہ دار شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سابق کپتان سچن ٹنڈولکر سسر بننے کے لیے تیار، بہو کون اور کیا کرتی ہیں؟

ارجن کی شادی کی تقریبات 3 مارچ سے شروع ہو کر چند دنوں تک جاری رہیں گی اور زیادہ تر ممبئی میں منعقد ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق یہ ایک نجی تقریب ہوگی جس میں خاندان اور قریبی دوستوں کے ساتھ کرکٹ کے چند منتخب شخصیات شامل ہوں گی۔

سچن ٹنڈولکر نے حال ہی میں منگنی کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ ارجن کی منگنی ہوگئی ہے اور ہم سب اس نئے مرحلے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ سچن نے اپنے بچوں کے حوالے سے کہا کہ ہمیشہ خوابوں کے پیچھے جائیں کیونکہ یہی حقیقت بنتے ہیں۔ زندگی اور کرکٹ میں، عمل پر اعتماد رکھیں، نتائج خود آتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کو بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں