یمن، بنگلہ دیش، کینیڈا، پاکستان سمیت ساری دنیا بھارتی دہشتگردی سے واقف ہے، میجر جنرل (ر) زاہد محمود

جمعہ 25 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود کا کہنا ہے کہ  انڈیا نے فالس فلیگ آپریشن میں معصوم شہریوں کے خون کو استعمال کیا۔

وی نیوز ایکسکلوسیو میں میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ٹیشن پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، انڈیا امریکا کو چین کے خلاف اپنی خدمات پیش کرنے کی بھی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

جنرل ریٹایر زاہد محمود نے کہا کہ انڈیا بار بار دو قومی نظریے کو حقیقت ثابت کر رہا ہے، انڈیا ہندوتوا کے نظریے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم انڈیا کے مذموم مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلگام واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، انڈیا نے فالس فلیگ آپریشن میں معصوم شہریوں کے خون کو استعمال کیا، انڈیا انسانوں کا سودگر ہے۔

جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود نے کہا کہ انڈیا اور افغانستان کے خلاف پاکستان کے پاس مضبوط ترین ثبوت موجود ہیں، جبکہ یہی ثبوت ہم نے دنیا کے سامنے رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا بلوچستان میں پاکستان مخالف مسلح تحریکوں کو فنڈ دے  رہا ہے، انڈیا کے وزرا  خود اس کا اعتراف کر چکے ہیں۔

جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود نے کہا کہ انڈیا پوری دنیا میں دہشتگردی کے حوالے سے بدنام ہے۔ پاکستان، قطر، یمن، بنگلہ دیش، کنیڈا اور پاکستان نے انڈیا کے خلاف دہشتگردی کے شواہد دنیا کے سامنے رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی مقبولیت انڈیا میں روز بروز کم ہو رہی ہے، سکھ، مسلمان، عیسائی اور دوسرے مذاہب کے لوگ انڈیا میں غیر محفوظ ہیں، اور وہ سب مودی کے خلاف کھل کر بولتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟