گندم کی ریکارڈ پیداوار پر پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے: وزیراعظم شہباز شریف

اتوار 30 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک میں گندم کی 2 کروڑ 75 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ پیداوار پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملک میں اس سال گندم کی گزشتہ 10 سالوں کی نسبت سب سے ذیادہ پیداوار ہوئی ہے، تمام صوبائی اور وفاقی ادارے گندم خریداری کا اپنا ہدف بڑھائیں تاکہ پورا سال گندم کی بلاتعطل فراہمی ممکن ہو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کسانوں کو معیاری بیج، کھاد کی بلاتعطل فراہمی، کسان پیکیج اور بروقت فیصلوں کی بدولت گندم کی شاندار پیداوار کا حصول ممکن ہوا، گزشتہ سال بارشوں اور سیلاب کے باوجود گندم کی بمپر کراپ حکومت کے بروقت فیصلوں اور بہترین گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ تمام تر مالی مشکلات کے باوجود گندم کی بمپر پیداوار پر کاشت کار اور پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔ آئندہ سال حکومت اس سے بھی زیادہ پیداوار کے لیے حکمتِ عملی مرتب کر رہی ہے۔

گزشتہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان گندم درآمد کرنے والا ملک بن گیا

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ نا اہل حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے پاکستان گندم در آمد کرنے والا ملک بن گیا، گزشتہ حکومت نے کسانوں کو کھاد کے لیے پورا پورا دن لمبی قطاروں میں کھڑا رکھا، صوبائی و وفاقی محکمے براہِ راست کسانوں سے گندم خریدیں تاکہ کاشت کار کو بھرپور فائدہ پہنچے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ گندم کی متعین کردہ مقدار کے حصول کے لیے درکار وسائل کو بینکوں کے ذریعے مہیا کیا جائے۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو رواں سال ملک بھر میں گندم کی گزشتہ 10 سال کی نسبت 2 کروڑ 75 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں گندم کے موجودہ ذخائر، کیری فارورڈ ذخائر، وفاقی و صوبائی محکموں کے خریداری کے اہداف اور پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ اور متعلقہ حکام کو مبارکباد دی اور وزارت کے اقدامات کی پذیرائی کی جبکہ تمام اداروں کو اپنے اہداف میں اضافہ کرنے کی ہدایت بھی دی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ، مشیر وزیراعظم احد خان چیمہ، معاون خصوصی طارق باجوہ، نگران صوبائی وزیر برائے انڈسٹریز پنجاب ایس ایم تنویر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی ایک ٹوئٹ میں بھی گندم کی ریکارڈ پیدوار پر اظہار تشکر کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟