ایران کے شہر بندر عباس میں پورٹ پر دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 500 سے زیادہ زخمی

ہفتہ 26 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے شہر بندر عباس میں بندرگاہ پر دھماکے سے 4 افراد جاں بحق، 500 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں

ایرانی میڈیا کے مطابق بندر عباس کی شاہد راجئی بندرگاہ پر واقع ایک انتظامی عمارت میں زوردار دھماکا ہوا، جس سے500  افراد زخمی ہوگئے جبکہ اس واقعے میں 4 افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

  دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، کئی افراد کے ملبے تلے دبے جانے کا خدشہ موجود ہے۔

 دھماکا سینا کنٹینر یارڈ میں ہوا، جو پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن سے وابستہ ہے۔

 —فوٹو: اے ایف پی

ہرموزگان کے کرائسز مینجمنٹ چیف مہرداد حسن زادہ نے کہا کہ یہ دھماکا بندرگاہ کے صحن میں ذخیرہ کیے گئے کئی کنٹینرز کے پھٹنے سے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: حسن نصراللہ کی موت، اسرائیل کو ایران سے ردعمل کا انتظار کیوں؟

نیشنل ایرانین آئل ریفائننگ اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی (این آئی او آر ڈی سی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دھماکے کا علاقے میں ریفائنریوں، ایندھن ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں یا تیل کی پائپ لائنوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بندر عباس کی تنصیبات میں آپریشن بلا تعطل جاری ہے، مزید کہا گیا کہ بندرگاہ کے حکام کی مدد کے لیے قریبی تیل کمپنیوں کی فائر فائٹنگ اور ہنگامی ٹیمیں تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جو روٹ دوبارہ انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان مقرر، اسٹیفن فلیمنگ ہیڈ کوچ بن گئے

نوکری کے لیے صرف آن لائن انٹرویو کافی نہیں، امیدوار کی اصل صلاحیت چھپ جاتی ہے، برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ملتوی کیوں ہوئی؟ نظام تبدیل ہونے والا ہے، نئے صوبے ضروری

وسیم اکرم کا لاپتا کتا مل گیا، اطلاع دینے والے 2 افراد کو 250,000 روپے انعام

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف سخت کارروائی، فوری اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا حکم

ویڈیو

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ملتوی کیوں ہوئی؟ نظام تبدیل ہونے والا ہے، نئے صوبے ضروری

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین