وسیم اکرم کا لاپتا کتا مل گیا، اطلاع دینے والے 2 افراد کو 250,000 روپے انعام

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق کپتان وسیم اکرم کا لاپتا پالتو کتا ’ڈیوک‘ بالآخر مل گیا، جس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی اہلیہ شینیرا اکرم نے اطلاع دینے والے 2 افراد کو 250,000 روپے کا نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ویسیم اکرم اور شینیرا اکرم کا 5 ماہ کا سیاہ رنگ کا جرمن شیفرڈ نسل کا کتا ’ڈیوک‘ کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 8 سے اتوار کے روز لاپتا ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:وسیم اکرم کا شیطان کو کنکریاں مارنے کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل

جوڑے نے اپنے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹس کے ذریعے عوام سے مدد کی اپیل کی تھی اور ’ڈیوک‘ کی بحفاظت واپسی پر 250,000 روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

پولیس میں باقاعدہ رپورٹ درج

اس حوالے سے متعلقہ تھانے میں باقاعدہ گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی تھی، جس کے بعد مقامی پولیس نے بھی ’ڈیوک‘ کی تلاش میں کارروائی شروع کر دی تھی۔

شینیرا اکرم کی جذباتی اپیل

شینیرا اکرم نے اپنے پیغام میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کم عمر کتا خوفزدہ اور پریشان ہو سکتا ہے۔ انہوں نے ڈی ایچ اے فیز 8 اور گردونواح کے رہائشیوں سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنے گھروں کے قریب پارکس، گلیوں، چھتوں اور گیراجز میں ’ڈیوک‘ کو تلاش کریں۔

مزید پڑھیں:’لاہور کے مناظر دیکھ کر بچپن یاد آگیا‘، بسنت کے موقع پر وسیم اکرم نے لوگوں سے کیا اپیل کی؟

بازیابی پر خوشی کا اظہار

عوامی تعاون اور پولیس کی مدد سے ’ڈیوک‘ بالآخر بحفاظت مل گیا، جس پر ویسیم اکرم اور ان کی اہلیہ نے شکرگزاری کا اظہار کیا اور مدد کرنے والے تمام افراد بالخصوص انعام کے حقدار دونوں شہریوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp