پاکستان اپنے  قومی مفاد کا ہر حال میں تحفظ کرے گا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصری ہم منصب سے گفتگو

ہفتہ 26 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، وزیرخارجہ نے مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کردیا

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کردیا، اسحاق ڈار نے مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبدالعاطیٰ سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور پاکستان کے خلاف چھوٹے پروپیگنڈا کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان اپنے  قومی مفاد کا ہر حال میں تحفظ کرے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان علاقائی سلامتی اور امن کا فروغ چاہتا ہے، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاک مصر دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات

د ونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی