پی ایس ایل سیزن 10 کے 17 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 65 رنز سے شکست دیدی ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم 15.2 اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے 2 میچز کا شیڈول کیوں تبدیل کیا گیا؟
پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب فہیم اشرف کی گیند پر کوشل مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 5 رنز بنائے، جبکہ کپتان بابراعظم 12 رنز بناکر محمد عامر گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، ٹام کوہلز کیڈمور 5، محمد حارث 17، حسین طلعت 39، اور مچل اوون 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پشاور زلمی کی جانب سے 6 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے ایک، فہیم اشرف نے 5، خرم شہزاد نے 2 جبکہ محمد وسیم اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Quetta are definitely a happy camp right now!#HBLPSLX I #ApnaXHai I #QGvPZ pic.twitter.com/xPomKHUJE7
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 27, 2025
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھلیے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کپتان سعود شکیل 32، فن ایلن 31، ریلے روسیو 27، کوشل مینڈس 32 اور مارک چمپن 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے ایک، الرازی جوزف نے 3 اور صائم ایوب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پشاور زلمی کے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان) صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچ اوون، عبدالصمد، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، سفیان مقیم اور علی رضا شامل ہیں۔
🚨 UPDATED SCHEDULE ALERT ! 🚨
The #HBLPSLX schedule is HERE — with a few exciting updates! ⚡
•1st May: Gaddafi Stadium Lahore will host a DOUBLE HEADER on Labour Day! 🎉🏏
•11th May: Multan Sultans vs Quetta Gladiators shifted to an evening clash at 8 PM under the lights! 🌟… pic.twitter.com/7sB0ONZm1V— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 27, 2025
پشاور زلمی کے اسکواڈ میں سعود شکیل (کپتان)، ابرار احمد، حسن نواز، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، ریلے روسیو، محمد عامر، محمد وسیم جونیئر، فہیم اشرف، خرم شہزاد اور فن ایلن شامل ہیں۔
دونوں ٹیمیں اب تک پی ایس ایل سیزن 10 میں دو، دو میچز جیت چکی ہیں۔