مریم نواز کا بڑا اعلان، پنجاب کے 59 شہروں میں ترقیاتی منصوبے شروع

منگل 29 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے بڑے شہروں میں مرحلہ وار تعمیر و مرمت اور بحالی کے منصوبوں کی اصولی منظوری دی ہے۔ پہلے مرحلے میں 59 بڑے شہروں میں سیوریج اور ڈرینج انفراسٹرکچر تعمیر کیا جائے گا۔ شہروں میں بارش کے پانی کے فوری نکاس کے لیے رین واٹر اسٹوریج ٹینک بھی بنائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صوبے بھر میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے تحت نئے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب کے بڑے شہروں میں مرحلہ وار تعمیر و مرمت اور بحالی کے منصوبوں کی اصولی منظوری دی گئی۔

پہلے مرحلے میں 59 بڑے شہروں میں سیوریج اور ڈرینج انفراسٹرکچر تعمیر کیا جائے گا۔ شہروں میں بارش کے پانی کے فوری نکاس کے لئے رین واٹر اسٹوریج ٹینک بھی بنائے جائیں گے۔ واٹر سپلائی کے ٹیوب ویلز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ بجلی کے بلوں کا بوجھ کم کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر مریم نواز اور ادارے کے خلاف پوسٹ کرنے والا ملزم گرفتار

گلیوں کی تعمیر و مرمت اور ٹف ٹائل لگانے کا بھی منصوبہ شامل ہے، جبکہ پہلے مرحلے میں شامل شہروں میں پارکس کی ترقی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت دی کہ پارکس میں بچوں کے لیے جھولے اور کھیلوں کی دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں۔

دیہی ترقی کے لیے بڑے اقدامات

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے دیہات میں یکساں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی ہدایت دی۔ دیہات میں ڈرینج سسٹم کی تعمیر و بحالی، گلیوں میں ٹف ٹائل بچھانے، ہر مرکزی قبرستان میں چار دیواری اور صفائی کے انتظامات، اور پارکس و پلے گراؤنڈز بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

دیہات میں ہر گاؤں کے لیے سائن بورڈ لگانے اور گھروں کی نمبر مارکنگ بھی کی جائے گی۔ دیہات کے جوہڑوں کی صفائی کے لئے بائیوٹیکنالوجی کے استعمال پر مبنی خصوصی پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔ گندے پانی کے جوہڑوں میں مخصوص پودے لگائے جائیں گے جو بدبو اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کریں گے۔ یہ پودے گندگی جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پلسر گولڈ اور آئرن پروجیکٹ سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کرلیا

سڑکوں اور یونین کونسل دفاتر کی بحالی

اجلاس میں وزیراعلیٰ رورل روڈ بحالی پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا، جس کے تحت دیہات کی 4500 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ اسی طرح ’پروگرام برائے یونین کونسل آفس‘ پر بھی بریفنگ دی گئی جس کے تحت ہر یونین کونسل میں میٹنگ ہال، کونسل روم اور سیکریٹری آفس تعمیر کیے جائیں گے۔

صفائی مہم ’ستھرا پنجاب‘ جاری

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ تاریخ کا سب سے بڑا صفائی کا پروگرام ’ستھرا پنجاب‘ کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صوبے کو صاف رکھنے کے لیے اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پورٹ قاسم پر تیل بردار جہاز کی ہنگامی برتھنگ شروع،مزید 2 جہاز جلد پاکستان پہنچے گے

مشرق وسطیٰ بحران: وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے کفایت شعاری اقدامات کیا ہیں؟

اسلام آباد: پریس کلب انڈرپاس ٹریفک کے لیے بند، متبادل راستے کیا ہیں؟

آپ کے گھر کا پتا اور ذاتی معلومات آن لائن فروخت ہو رہی ہیں، تدارک کیا ہے؟

وائی فائی سے نگرانی، کیسے رؤٹر دیواروں کے پار انسانی حرکت دیکھ سکتا ہے؟

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان