آئی پی ایل کے دوران شائقین کے درمیان جھگڑا: ویڈیو وائرل

اتوار 30 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 میں دہلی کیپٹل اور سن رائسز حیدرآباد کے میچ کے دوران تماشائی آپس میں لڑ پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں کچھ تماشائیوں کو آپس میں لڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہلی کیپیٹل کے جھنڈے ہاتھوں میں اٹھائے پانچ چھ تماشائی اسٹیڈیم میں موجود دوسرے تماشائی کو مار رہے ہیں تاہم اس دوران کچھ تماشائی انہیں چھڑوانے کی کوشش بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔

دہلی کیپٹل کے تماشائیوں کا غصہ شاید ان کی ٹیم کی سن رائسز حیدرآباد کے ہاتھوں شکست کا سبب بنا ہے۔

واضح رہے کہ میچ میں سن رائسز حیدرآباد نے دہلی کیپٹل کو سخت مقابلے میں شکست دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سن رائسز حیدرآباد نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز کا بڑا اسکور بنایا جس کے تعاقب میں دہلی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 188 رنز بنا سکی اور میچ ہار گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی