وزیراعظم، مودی سے پوچھیں کہ کیا ایک دوسرے کی مکمل تباہی چاہتے ہیں؟ معید یوسف

جمعرات 1 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سابق نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر معید یوسف  نے کہا ہے کہ میرا وزیراعظم شہباز شریف کو مشورہ ہوگا کہ وہ ٹیلی فون پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات کریں اور ان سے پوچھے کہ کیا ہم ایک دوسرے کی مکمل تباہی چاہتے ہیں؟

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو مودی سے پوچھنا چاہیے کہ دونوں ممالک کو یہیں رہنا ہے ایسے میں  کیا آپ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات چاہتے ہیں یا انہیں مہذب ہمسایہ  اقوام کی طرح  آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیے: امریکی وزیرخارجہ کا وزیراعظم شہباز شریف کے بعد بھارتی ہم منصب سے رابطہ، پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنے پر زور

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کوچاہیے کہ وہ مودی کو بتائیں کہ یہاں کے عوام کے جذبات کو میں بھی کنٹرول نہیں کرسکتا کیوں کہ جو بلوچستان میں ہورہا ہے اور جو بھارت کررہا ہے وہ عوام دیکھ رہے ہیں،  ایسے میں اگر انڈیا ایٹمی ماحول میں جنگی جنون میں رہنا چاہتا ہے تو یہ اس کی مرضی ہے۔

معید یوسف نے کہا کہ انڈیا نےجس طرح پہلے کیا تھا اسی طرح اس بار بھی کوئی قدم اٹھاسکتا ہے کیوں کہ مودی نے کشیدہ ماحول بنایا ہوا ہے، اس کے لیے پاکستان کو تیار رہنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیا ڈیٹنگ ٹرینڈ: لوگ اپنے سابقہ پارٹنرز کے اے آئی ورژن بنانے لگے، ماہرین پریشان

وائٹیلٹی ٹی 20 بلاسٹ 2026: پاکستان کے ’ٹو ایلبو‘ مسٹری اسپنر عثمان طارق وارکشائر بیئرز میں شامل

بھارت: جالندھر میں بی ایس ایف ہیڈکوارٹر کے باہر زور دار دھماکا

یو اے ای کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اسحاق ڈار کی ڈرون اور میزائل حملوں کی مذمت

ملک بھر میں 20 ہزار ایچ آئی وی مریض ’لاپتا‘، 8 لاکھ ڈالر کی طبی امداد غائب

ویڈیو

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کراٹے کامبیٹ: پاکستان کے شاہ زیب رند نے یوایف سی فائٹر آندرے ایول کو ناک آؤٹ کر دیا

ریاض میں کرکٹ کا بڑا میلہ اختتام پذیر

کالم / تجزیہ

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا