پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شائع ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان کی عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے وزیرِاعظم ونسٹن چرچل کا ایک قول لکھا کہ’ اگر ہماری عدالتیں انصاف فراہم کر رہی ہیں، تو ہمیں شکست نہیں ہو سکتی‘
انہوں نے مزید لکھا کہ بدقسمتی سے، آج ہمارا عدالتی نظام اس معیار کے بالکل برعکس کھڑا ہے۔ انصاف نہ صرف تاخیر کا شکار ہے، بلکہ دانستہ طور پر دبایا جا رہا ہے۔ مجھے اور میری اہلیہ کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر قید میں رکھا گیا ہے۔ میرے وکلا اور اہل خانہ سے ملاقات نہ ہونے دینا ان جعلی مقدمات کی قلعی کھول دیتا ہے۔
“دوسری جنگ عظیم کے دوران جب جرمن طیارے لندن پر بمباری کر رہے تھے تو وزیرِاعظم ونسٹن چرچل نے کہا تھا: “اگر ہماری عدالتیں انصاف فراہم کر رہی ہیں، تو ہمیں شکست نہیں ہو سکتی۔”
بدقسمتی سے، آج ہمارا عدالتی نظام اس معیار کے بالکل برعکس کھڑا ہے۔ انصاف نہ صرف تاخیر کا شکار ہے، بلکہ دانستہ…— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 30, 2025
عمران خان کے اس بیان کو لے کے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ چکی ہے جس کے دوران سوشل میڈیا صارفین اس بات پر تنقید کر رہے ہیں کہ چرچل کی تقاریر کےکسی مجموعہ میں یہ مبینہ قول موجود نہیں ہے۔
امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے عمران خان کی پوسٹ پر لکھا کہ ’چرچل کی تقاریر کے کسی مجموعہ میں یہ مبینہ قول نہیں ہے۔ ممکن ہے انہوں نے یہ بات جرمنی اور جاپان کی سرحد پر خان صاحب کی روحانی موجودگی میں کہی ہو۔ عدالتوں کا صحیح کام کرنا ضروری ہے لیکن ڈیم فنڈ جمع کرنے والے کو ہیرو ماننے والوں کا آزاد عدلیہ کا تصور چرچل کی مبینہ سوچ سے ہم آہنگ نہیں‘
چرچل کی تقاریر کےکسی مجموعہ میں یہ مبینہ قول نہیں ہے۔ ممکن ہے انہوں نے یہ بات جرمنی اور جاپان کی سرحد پر خان صاب کی روحونی موجودگی میں کہی ہو۔ عدالتوں کا صحیح کام کرنا ضروری ہے لیکن ڈیم فنڈ جمع کرنے والے کو ہیرو ماننے والوں کا آزاد عدلیہ کا تصور چرچل کی مبینہ سوچ سے ہم آہنگ نہیں https://t.co/2NxwBSeJ8e
— Husain Haqqani (@husainhaqqani) May 1, 2025
عظمیٰ نامی ایکس اکاؤنٹ نے ایکس گراک کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کہتے ہیں بےوقوف اور جھوٹے کا پتہ ہی تب چلتا ہے جب وہ منہ کھولتا ہے۔ خود بند ہیں تو منہ بھی بند ہی رکھیں۔ یوتھیوں کا کچھ تو بھرم رکھ لیں خان صاحب‘
کہتے ہیں بےوقوف اور جھوٹے کا پتہ ہی تب چلتا ہے جب وہ منہ کھولتا ہے
خود بند ہیں تو منہ بھی بند ہی رکھیں
یوتھیوں کا کچھ تو بھرم رکھ لیں خان صاحب https://t.co/HAkcZQvACa pic.twitter.com/IfRLrlXi9L— 𝓤𝔃𝓶𝓪. (@Uzmaaar) May 1, 2025
مصطفیٰ چوہدری نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’اور ونسٹن چرچل نے کہا تھا’ وہ عدالتیں کہاں ہیں جو کہتی تھیں گڈ ٹو سی یو‘
اور ونسٹن چر سل نے کہا تھا “ وہ عدالتیں کہاں ہیں جو کہتی تھیں گڈ ٹو سی یو” ( یہ بات چرسل نے گردا بناتے ہوے کی تھی) https://t.co/bUwBiBAH02
— Mustafa Chaudhary (@Mustafa_Chdry) April 30, 2025