اعظم خان نگران وزیراعلٰی خیبرپختونخوا تعینات

ہفتہ 21 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے محمد اعظم خان کو نگران وزیراعلٰی خیبرپختونخواہ تعینات کر دی ہے۔ گورنر کی جانب سے محمد اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلٰی خیبرپختونخواہ تعیناتی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ رات حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام پر اتفاق ہو گیا تھا، ذرائع کے مطابق فیصلہ وزیر اعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرام خان درانی کے درمیان ملاقات میں ہوا، اعظم خان کا نام اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے وزیر اعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کو مشاورت کے ذریعے نگران وزیراعلیٰ کے لیے ایک متفقہ نام تجویز کرنے کی ہدایت کی تھی۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے سابق آئی جی ظفراللہ خان کا نام تجویز کیا گیا تھا۔

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کے لیے گورنر کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔ مراسلے پر وزیر اعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے دستخط موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار، عملہ محفوظ

روات قلعے سے وادی کیلاش تک: پاکستان کے کونسے 12 تاریخی ورثے عالمی شناخت کی دوڑ میں شامل ہیں؟

پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ لگ بھگ 42 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

ویڈیو

پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ لگ بھگ 42 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

کالم / تجزیہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار

مولانا کیا چاہتے ہیں؟