گدھے کی کھالیں چین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

جمعہ 2 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کسٹمز انفورسمنٹ نے فراڈ کے ذریعے کروڑوں روپے کی گدھوں کی ممنوعہ کھالوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی گدھے چائنا بھیجے جائیں گے، مگر کیوں اور کیسے؟

ترجمان کسٹمز انفورسمنٹ کے مطابق ساؤتھ ایشیا  ٹرمنل پر ایکسپورٹ گرین چینل پر چمڑے  کی کھالوں کی آڑ می فراڈ سے گدھے کی ممنوعہ  کھالوں کا کلیئر کرایا گیا، میسرز واؤ ٹریڈنگ نامی کمپنی نے فراڈ سے گدھے کی کھالوں سے بھرا کنٹینر ریلیز کروا لیا۔

کسٹمز انفورسمنٹ کا کہنا ہے کہ ممنوعہ گدھے کی کھالوں کا کنٹینر فراڈ سے چین  بھیجا جارہا تھا، خفیہ اطلاع پر کنٹینر کو اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن  نے روک کر چیک کیا، کنٹینر میں چمڑے کی مصنوعات کی آڑ میں ممنوعہ 14 ہزار کلو گرام گدھوں کی کھالیں برآمد ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہرسال قریباً 60 لاکھ گدھے کس دوا کے لیے ذبح کیے جاتے ہیں؟

گدھے کھالوں  کی برآمد پر حکومت کی ایکسپورٹ پالیسی کے تحت پابندی ہے، کسٹمز نے گدھے کی کھالوں کو اپنی تحویل میں لے کر ضبط کرلیا ہے، ضبط شدہ گدھے کی کھالوں  کی مالیت 8 کروڑ روپے ہے۔

 ضبط شدہ  گدھے کی کھالوں کو  اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) کے گودام منتقل کردیا گیا ہے جبکہ  کسٹمز انفورسمنٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

اکیلی ماں اور طلاق یافتہ زندگی، حنا دلپذیر نے مشکلات کا مقابلہ کیسے کیا؟

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس اداروں کی سکیورٹی کا نظام تبدیل کررہے ہیں، ماہرین

‘شاہی خاندان کو برا کہا اور اب واپس آنا چاہتے ہیں‘، ہیری اور میگھن مارکل پر دوغلے پن کا الزام

اٹلی میں جرائم کے خلاف ملک گیر آپریشن، سینکڑوں افراد گرفتار

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں