پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار

اتوار 4 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پہلگام فالس آپریشن کے بعد ہر کوشش کے باوجود بھارت سفارتی سطح پر ناکامی سے دوچار ہے۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی سطح پر بھارت کے جارحیت پر مبنی بیانیے کو تمام بڑے ممالک نے مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں مودی نے بھارت کو ذات پات کے نام پر بانٹ کر کمزور کردیا، ہندوستان کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

روس کے وزیر خارجہ نے نئی دہلی کوپاکستان کے ساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات کا بات چیت سے حل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

اس سے قبل امریکا اور یورپی یونین بھی بھارت کو کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ معاملات بات چیت سے حل کیے جائیں، جبکہ سوئٹزر لینڈ نے بھی پہلگام واقعہ کی تحقیقات میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

اسکالر تنوی مدن نے کہاکہ روس نے دو بار ایک دوسرے ملک پر حملہ کرنے کی کوشش کی مگر مسائل حل نہ کرسکا، روس کی مثال بھارت کو بتاتی ہے کہ پاکستان کے ساتھ معاملات کو بات چیت اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا، یورپی یونین اور اب روس کا معاملات بات چیت سے حل کرنے کا مشورہ بھارت کی سفارتی تنہائی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاکستانی میڈیا کا بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب، جھوٹا بیانیہ دفن

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ جنگ مسائل کا حل نہیں ہے فیصلے بالآخر مذاکرات کی میز پر ہی ہونے ہیں۔ بھارت نے اگر جارحیت کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کی جانب سے اسے منہ توڑ جواب ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp