پاکستان کے 4 کوہ پیما دنیا کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کے لیے نیپال پہنچ گئے

پیر 5 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے 4 معروف کوہ پیما نیپال میں دنیا کی بلند ترین اور خطرناک ترین چوٹیوں، ایورسٹ، دھولاگیری اور کنچن جنگا کو سر کرنے کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔

اس مہم کی قیادت مرحوم لیجنڈری کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے صاحبزادے ساجد علی سدپارہ کر رہے ہیں، جو دنیا کے 7ویں بلند ترین پہاڑ دھولاگیری (8,167 میٹر) کو سر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی کوہ پیما کا منفرد اعزاز، بنا مصنوعی آکسیجن دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی سر کرلی

سدپارہ 6 اپریل کو بیس کیمپ پہنچ گئے اور 3 مئی تک اپنی موسم سے ہم آہنگ ہونے کی اپنی تیار مکمل کی اور اب 9 مئی کے آس پاس سمٹ پر روانہ ہونے کے لیے موزوں موسم کا انتظار کر رہے ہیں۔

ساجد علی سدپارہ یہ مہم الپائن طرز پر بغیر آکسیجن سیلنڈر یا پورٹرز کے کررہے ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک، اور گیشربرم I اور II دونوں کامیابی سے سر کیے ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے بھی دنیا کے تیسرے بلند ترین پہاڑ کنچن جنگا (8,586 میٹر) کی طرف اپنا سفر شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نائلہ کیانی نے دنیا کی 5ویں بلند ترین چوٹی بھی سر کرلی

نائلہ کیانی پہلے ہی دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 11 کو سر کر چکی ہیں اور ایسا کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔

کنچن جنگا مہم میں ان کے ساتھ ایک دوسرے کوہ پیما سر باز خان بھی شامل ہیں، جنہوں نے 7 اپریل کو بغیر آکسیجن کے اناپورنا (8,091 میٹر) کی چوٹی سر کی تھی۔

8 ہزار میٹر  کی 14 چوٹیوں کو سر کرنے کے بعد، کنچن جنگا کسی پاکستانی کی جانب سے دنیا کی 14 آٹھ ہزار میٹر کی چوٹیوں کو سر کرنے والے پہلے شخص بننے کی راہ میں حائل آخری چوٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سرباز خان 8 ہزار میٹر بلند دنیا کے تمام 14 پہاڑ سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

علاوہ ازیں، گلگت بلتستان کے ایک اور کوہ پیما واجد اللہ نگری بھی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے لیے بیس کیمپ پہنچ چکے ہیں۔ نگری نے اس سے قبل پاکستان کی 5 بڑی چوٹیوں کو سر کیا ہے، جن میں کے ٹو اور نانگا پربت شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘