اسپیکر قومی اسمبلی کی ضلع کچھی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی مذمت

منگل 6 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ضلع کچھی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے دھماکے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید سیکیورٹی اہلکاروں کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ: مسلح افراد کا پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش میں ملوث ہیں، بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کو اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

واضح رہے کہ ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 7 جوان شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: جمیعت علما اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر قاری مہراللہ پر قاتلانہ حملہ

شہدا میں صوبیدار عمر فاروق، 42 سال؛ رہائشی کراچی، نائیک آصف خان، عمر 28 سال؛ رہائشی ضلع کرک، نائیک مشکور علی عمر 28 سال؛ رہائشی ڈسٹرکٹ اورکزئی، سپاہی طارق نواز عمر 26 سال؛ ضلع لکی مروت،  سپاہی واجد احمد فیض 28 سال؛ ضلع باغ کا رہائشی، سپاہی محمد عاصم عمر 22 سال؛ رہائشی ضلع کرک اور سپاہی محمد کاشف خان عمر 28 سال؛ ضلع کوہاٹ شامل ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘