شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا میران شاہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 7 دہشت گرد گرفتار

پیر 1 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ہے اور اس دوران حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کمانڈر مہتاب عرف لالہ سمیت 7 دہشت گردوں کو کامیابی سے گرفتار کرلیا گیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں مصروف رہے اور سیکیورٹی اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں نے کچھ عرصے سے خیبر پختونخوا کو اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے اور مختلف کارروائیاں بھی کی ہیں جس کے جواب میں سیکیورٹی فورسز انتہائی متحرک ہیں اور خفیہ آپریشنز کی بنیاد پر دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پیر کے روز ہی ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر کو ہلاک  کر دیا جبکہ اتوار کے روز ڈی آئی خان میں ہی 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘