’سندور بن گیا تندور‘، بھارت کے آپریشن سندور پر پاکستانی صارفین کے دلچسپ تبصرے

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا اور اسے ’آپریشن سندور‘ کا نام دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت نے بلآخر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔

پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد سوشل میڈیا پر ’سندور_بن_گیا_تندور‘ اور ’آپریشن سندور‘ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین نے اس پر مختلف تبصرے کیے۔

 

عاطف رؤف نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے کہا تھا کہ شروع تم کرو گے ختم ہم کریں گے۔

محفوظ الرحمن اعوان نے لکھا کہ بھارت ’آپریشن سندور‘ لے کر آیا تھا، ہم نے تندور میں ڈال کے سینک دیا، انہوں نے مزید کہا کہ اگلی بار ناپ تول کر آنا، یہ لائن آف کنٹرول ہے، لائن آف رسوائی نہیں۔

شبانہ شوکت لکھتی کہ بھارت کا مشن سندور جل کر راکھ ہو گیا۔

ایک ایکس صارف نے بھارت کے آپریشن سندور پر طنزاً لکھا کہ ایک چُٹکی سندور سے 6 فائٹر جیٹ۔

عثمان نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک بھارتی اداکارہ مانگ میں سے سندور ہٹا رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ 6 جیٹ طیارے، 12 ڈرون، 52 فوجی اور برگیڈ کوارٹر کھونے کے بعد آپریشن سندور کی حالت یہ ہو گئی ہے۔

اطہر سلیم نے گرے ہوئے بھارتی طیارے کی ویڈیو اپلوڈ کی اور لکھا کہ جب بھارتی طیارہ گرا تو انڈیا کے مقامی لوگوں نے یہ ویڈیو بنائی۔ انہوں نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہیلو انڈیا کیسا لگا سرپرائز‘۔

مونا خان لکھتی ہیں کہ پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن سندور کو آپریشن تندور میں تبدیل کر دیا۔

حسین فراز نے لکھا کہ ابھی تو شروعات ہوئی تھی اور بھارت نے سفید جھنڈا بھی لہرا دیا؟ پہلے یہ تحقیقات سے بھاگے تھے، اب میدان سے بھاگ گئے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، جن میں 26 بے گناہ شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ پاک فضائیہ نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی طیارے اور ایک بڑا ڈرون تباہ کر دیا۔

میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ تباہ کیے گئے بھارتی طیاروں میں 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایک ایس یو 30 شامل ہے، جبکہ دشمن کا ایک بڑا ڈرون بھی مار گرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے تمام طیارے اور اثاثے محفوظ ہیں اور فضائی دفاع مکمل طور پر فعال ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں