آئی جی سندھ نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تمام افسران اور اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی ہے، کسی بھی افسر یا اہلکار کو موجودہ صورتحال میں چھٹی نہیں دی جائے گی، سوائے زچگی کی چھٹی یا طبی بنیادوں پر چھٹی ملے گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی مسلح افواج کو دشمن کی جارحیت کا مؤثر اور مکمل جواب دینے کے اختیارات دیدیے گئے، قومی سلامتی کمیٹی
تمام افسران اور اہلکار اپنی متعلقہ تعیناتی کے اسٹیشنوں پر موجود رہیں گے، صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کام کریں گے، حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
مزید پڑھیں: بھارتی فضائیہ کے تباہ شدہ طیارے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی
پاکستان اور سرحدوں کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سندھ پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات دے دیے ہیں۔ آئی جی سندھ نے ہدایات دی ہیں کہ سندھ پولیس کے تمام افسران و جوان شہروں میں بازاروں،مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر نظر رکھیں اور گشت کریں۔
انہوں نے کہا ہے کہ شہروں سے متصل سرحدوں، اہم مقامات، تنصبات، سرکاری و غیرسرکاری عمارتوں پر نگرانی اور چیکنگ بڑھادیں۔ کسی بھی مشتبہ سرگرمی، دہشتگردوں، شرپسند عناصر سے متعلق معلومات پرپیشگی حرکت کریں۔