پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں سال 2025 کے آغاز سے ہی بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 800 روپے اضافے کے بعد 356900 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 684 روپے اضافے کے بعد 305984 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 280495 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 08 ڈالر اضافے کے بعد 3385 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔