سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس ریگولر بینچ کو بھجوا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کیخلاف دائر توہین عدالت کیس توشہ خانہ فائل گم ہونے کے ساتھ منسلک
25 مئی 2022 کو سپریم کورٹ فیصلے کے برخلاف ریڈ زون میں عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد توہین عدالت کی کارروائی شروع کی گئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آٸینی بینچ نے سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا یہ کیس ہمارے پاس چلے گا، کیا یہ ریگولر بینچ کا کیس نہیں، جس پر عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ بولے؛ اس کیس میں کوئی آئینی ایشو نہیں ہے، ریگولر بینچ بھجوا دیں۔
مزید پڑھیں:میرے گھر پر حملہ کرکے توہین عدالت کی گئی،عمران خان
ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں میں بھی توہین عدالت کا معاملہ ریگولر بینچ کو بھیج گیالہذایہ کیس بھی ریگولر بینچ کو بھجوا دیں، آئینی بینچ نے دونوں فریقین کی رضامندی سے عمران کیس ریگولر بینچ کو بھجوا دیا۔