بہتر کون؟ رافیل یا جے 10، عالمی دفاعی اداروں نے جدید ہتھیاروں پر نظریں جما لیں

جمعہ 9 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چینی ساختہ پاکستانی جنگی طیاروں اور فرانسیسی ساختہ بھارتی رافیل طیاروں کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ کو دنیا بھر کی افواج انتہائی باریک بینی سے دیکھ رہی ہیں تاکہ مستقبل کے ممکنہ تنازعات میں برتری حاصل کرنے کے لیے قیمتی معلومات اکٹھی کی جاسکیں۔

2 امریکی حکام نے رائٹرز کو بتایا کہ بدھ کے روز ایک چینی ساختہ پاکستانی جنگی طیارے نے کم از کم 2 بھارتی فوجی طیاروں کو مار گرایا، جو بیجنگ کے جدید ترین لڑاکا طیاروں کی کارکردگی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پہلا موقع ہے جب رافیل طیارے تباہ ہوئے، فرانسیسی اہلکار کا اعتراف

یہ فضائی تصادم ایک نادر موقع فراہم کرتا ہے جس میں افواج پائلٹس کی مہارت، جنگی طیاروں کی کارکردگی اور فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کا براہ راست مشاہدہ کرکے اپنی فضائی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے حکمتِ عملی ترتیب دے سکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید ہتھیاروں کا عملی استعمال دنیا بھر میں، بالخصوص چین اور امریکا میں، گہرائی سے جانچا جائے گا اور دونوں ممالک ممکنہ طور پر تائیوان یا وسیع تر انڈو پیسیفک خطے میں کسی تنازع کی تیاری کررہے ہیں۔

ایک امریکی اہلکار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاکستان نے بھارتی جنگی طیاروں پر حملے کے لیے چینی ساختہ جے10 طیارہ استعمال کیا، جس سے فضائی میزائل داغے گئے۔

مزید پڑھیں: رافیل طیارے لیموں اور مرچوں کی پوجا کے بعد تباہ، سوشل میڈیا صارفین مذاق اڑانے لگے

سوشل میڈیا پر بحث  پی ایل 15 چینی فضائی میزائل کی کارکردگی پر مرکوز رہی، جسے یورپی گروپ MBDA کا تیار کردہ ’میٹیور‘ (Meteor) میزائل چیلنج کررہا تھا۔ اگرچہ ان ہتھیاروں کے استعمال کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی۔

انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے سینیئر فضائی دفاعی تجزیہ کار ڈگلس بیری کا کہنا تھا ’چین، امریکا اور یورپ کی فضائی جنگی برادریاں اس معاملے میں گہری دلچسپی رکھیں گی تاکہ وہ جان سکیں کہ کن حکمتِ عملیوں، تکنیکوں اور آلات کا استعمال کیا گیا، کون سی چیزیں کامیاب رہیں اور کن میں خامیاں تھیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ صورتحال بظاہر مغرب کے سب سے زیادہ قابل ہتھیار اور چین کے سب سے جدید ہتھیار کے مابین مقابلے کی ایک نادر جھلک پیش کرتی ہے بشرطیکہ یہ واقعی استعمال ہوئے ہوں‘۔

مزید پڑھیں:

ڈگلش بیری کے مطابق فرانسیسی اور امریکی حکام بھی بھارت سے اس نوعیت کی انٹیلیجنس حاصل کرنے کے متمنی ہوں گے۔

ایک دفاعی صنعت کے ماہر نے کہا کہ ’ پی ایل 15 ایک سنجیدہ چیلنج ہے۔ یہ وہ ہتھیار ہے جسے امریکی فوج گہری نظر سے دیکھتی ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہی ہوگا، پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا، سینیئر سفارتکار جوہر سلیم

نام نہاد بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اصل چہرہ بے نقاب، ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر بی ایل اے کا پرچم لہرا دیا گیا

سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فون کی جھلک دکھا دی، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

سال 2026 کے 6 ماہ: ٹیکنالوجی شعبہ عالمی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں، امریکا اس میدان میں پیچھے رہ گیا

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں