سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ہزاروں روپے کی کمی

جمعہ 9 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے میں آ رہی ہے،  پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی ہو گئی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا 1800 روپے کمی کے بعد 350900 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1543 روپے کمی کے بعد 300840 روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 275780 روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 18 ڈالر کمی کے بعد 3325 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp