سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے آج پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈاراور بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر سےالگ الگ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے بعد امریکی سیکرٹری خارجہ کا آرمی چیف عاصم منیر سے رابطہ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو علاقائی صورتحال بالخصوص گزشتہ رات بھارتی حملے اور پاکستانی ردّعمل سے آگاہ کیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان میں معصوم شہریوں کی شہادت پر تعزیت کی اور پاکستان کے نپے تلے اور متحمل رد عمل کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے بحال رکھنے پر اتفاق کیا۔
بھارتی وزیرخارجہ سے رابطہ
دوسری جانب وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے آج ہی کے روز بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
بات چیت کشیدگی کو کم کرنے اور جاری فوجی محاذ آرائی کو ختم کرنے کی کوششوں پر مرکوز تھی۔
بھارت کے متعدد اہم فوجی اہداف تباہ، دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں جاری
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بیاس میں واقع براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے۔ اسی کارروائی کے دوران ادھم پور ایئر بیس، پٹھان کوٹ کی ایئر فیلڈ اور سورت گڑھ ائیر فیلڈ کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ آدم پور ائیر فیلڈ جہاں سے امرتسر میں سکھوں پر، پاکستان اور افغاستان پر میزائل داغے گئے، کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص: پاک فوج ملک کے دفاع کیلئے بے حد پُر جوش، بھارت پر میزائل فائر کر دیئے pic.twitter.com/UYfvvAkqnC
— WE News (@WENewsPk) May 10, 2025
پاکستان ائیر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 ائیر ڈیفنس سسٹم تباہ کیا ہے، جس کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے۔
پاکستان کے جدید ترین ڈرونز کو دہلی کی فضاؤں میں پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جس سے بھارت کے دفاعی نظام کی کمزوری ایک بار پھر واضح ہو گئی ہے۔ ان ڈرونز کی موجودگی نے بھارتی دارالحکومت میں شدید اضطراب پیدا کر دیا ہے اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
یہ جوابی کارروائی آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے تحت کی جا رہی ہے، جس کا مقصد بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا اور خطے میں پاکستان کی سالمیت کا دفاع کرنا ہے۔
بھارت کا 70 فیصد بجلی کا گرڈ سسٹم ناکارہ ہو گیا
پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے جواب میں جاری آپریشن “بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص” (آہنی دیوار) کے تحت دشمن کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر “جی ٹاپ” کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ اُڑی کے علاقے میں واقع اہم سپلائی ڈپو کو بھی ہدف بنا کر نیست و نابود کیا گیا ہے۔
پاکستان کے حملے سے بھارت کے ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمشنر راج کمار تھاپا بھی ہلاک ہو گئے، بھارتی حکام pic.twitter.com/mY6Pu9JXSP
— WE News (@WENewsPk) May 10, 2025
ایک بڑی پیشرفت میں پاکستانی سائبر یونٹس نے بھارت کے خلاف بھرپور سائبر کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں بھارت کا 70 فیصد بجلی کا گرڈ سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے اور ملک کے بیشتر حصوں میں اندھیرے چھا گئے ہیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد دشمن کی دفاعی، مواصلاتی اور لاجسٹک صلاحیتوں کو مفلوج کرکے مزید جارحیت سے روکنا ہے۔