بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے بعد امریکی سیکرٹری خارجہ کا آرمی چیف عاصم منیر سے رابطہ

ہفتہ 10 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بھارت کشیدگی کے دوران امریکا نے پاکستان اور انڈیا پر معاملات تعمیری بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آج پاکستانی فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیے: آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص شروع، انڈیا کی برتری کسی صورت قبول نہیں کرینگے، اسحاق ڈار

انہوں نے پاکستان اور انڈیا دونوں فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے راستے تلاش کرنے پر زور دیا اور تعمیری بات چیت شروع کرنے کے لیے امریکی مدد کی پیش کش کی تاکہ مستقبل میں تنازعات سے بچا جا سکے۔

اس کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشیدگی بڑھائی تو پاکستان نہیں رکے گا، اب بال بھارت کے کورٹ میں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  ڈی جی آئی ایس پی آر نے 9 اور 10 مئی کی درمیانی شب پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے راولپنڈی میں نور خان ایئربیس، مریدکے ایئر بیس اور شور کوٹ ایئربیس کو نشانہ بنایا ہے اب وہ ہمارے جواب کا انتظار کرے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان نےجوابی حملوں میں بھارت کو اب تک کیا نقصان پہنچا دیا؟

اس کے بعد پاکستان نے آپریشن بنیان موصوص کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کے اندر اہم فوجی تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔

پاکستان نے انڈیا کے بیاس میں واقع براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے۔ اسی کے علاوہ ادھم پور ایئر بیس، پٹھان کوٹ ایئر فیلڈ، سورت گڑھ ائیر فیلڈ، بھٹنڈا، سرسہ اور آدم پور ائیر فیلڈ کو نشانہ بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی ایس پی پلس برقرار رکھنے کے لیے یورپی یونین کی شرائط، برآمدی شعبہ حکومتی اقدامات کا منتظر

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

پاکستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کویتی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے ہنگامی رابطہ، قیام امن کے لیے اسلام آباد ایم او یو پر مکمل عملدرآمد کی اپیل

اسحاق ڈار کی زیرصدارت اہم اجلاس، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس اگست میں بلانے کی تجویز

ویڈیو

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

ایران کے خلاف امریکی حملے مزید تیز، ٹرمپ کی نئی دھمکیوں سے کشیدگی میں اضافہ

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟