پاک بھارت کشیدگی: خیبر پختونخوا میں شہدا اور زخمیوں کے ورثا کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان

ہفتہ 10 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موجودہ صورتحال میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی علی امین گنڈاپور کا اہم اقدام۔ شہدا کے ورثا اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان۔

یہ بھی پڑھیں:آپریشن بُنیان مرصوص نے دشمن کو دھلا دیا، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں خیبر پختونخوا کے شہید ہونے والے جوانوں کے ورثا اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر  خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا کوئی شہید یا زخمی ہوگا تو صوبائی حکومت ان  شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھر پور مالی معاونت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی دفاعی نظام کو نابود کرنیوالے JF-17 تھنڈر کی خصوصی ویڈیو منظرعام

وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق یہ مالی معاونت صوبائی حکومت کے ریلیف  پیکج کے تحت  کی جائے گی۔صوبائی حکومت بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے شہداء کے اہل خانہ اور زخمیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایسے تمام متاثرین کا بھر پور خیال رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی