گردوں کی کارکردگی بحال رکھنے لیے کن عادات سے گریز ضروری ہے؟

ہفتہ 10 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روزمرہ کی بہت سی عادات ایسی ہیں جو گردوں کے افعال میں رکاوٹ ڈالتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صبح ناشتے سے پہلے ایک عادت جو صحت کے لیے بیحد مفید ہے

ماہرین کے مطابق گردے کے افعال میں خون کو صاف کرنا اور فضلہ کو خارج کرنا شامل ہے لیکن کچھ عادات ایسی ہیں جو گردوں کے لیے بے انتہا نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔

نمک کا زیادہ استعمال

نمک بلاشبہ ایک ضروری شے ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر بڑھا سکتا ہے جس سے گردوں پر دباؤ پڑتا ہے اور ان کے اندر موجود باریک خون کی نالیاں خراب ہو جاتی ہیں۔

بلڈ پریشر میں اضافے سے ہونے والا نقصان گردوں کو خون کو صحیح طریقے سے صاف کرنے سے بھی روکتا ہے۔

لہٰذا نمک کا استعمال کم کرنا چاہیے اور کھانے کو ایک خاص ذائقہ دینے کے لیے اس کی جگہ دیگر مسالے استعمال کر لینے چاہیں۔

پانی کی کمی

پانی گردوں کو جسم سے زہریلے مواد اور فضلہ کو خارج کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور کافی مقدار میں پانی نہ پینے کی صورت میں یہ فضلہ جمع ہو جاتا ہے اور گردے کی پتھری یا انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیے: بیوٹی پارلر جانے والی خواتین ہوشیار، بال بنوانے آئی خاتون کے گردے فیل ہوگئے

گردوں کی صحت اور ان کی ہر وقت مؤثر طریقے سے کام کرنے کی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لیے روزانہ کم از کم 8 سے 12 گلاس پانی پینا چاہیے۔

پین کلر ادویات کا استعمال

بہت سے لوگ سر درد یا جسم میں درد کے علاج کے لیے درد کش ادویات استعمال کرتے ہیں لیکن ان ادویات کا زیادہ استعمال یا بڑی مقدار میں استعمال گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

پین کلر ادویات گردوں میں خون کے بہاؤ کو بھی کم کرتی ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ نقصان کا سبب بنتی ہیں۔ درد کی صورت میں ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کرنا چاہیے اور باقاعدگی سے از خود علاج کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

پروٹین کا زیادہ استعمال

پروٹین جسم کے لیے اہم ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال خاص طور پر گوشت کے ذریعے اس کا زیادہ استعمال گردوں پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔

جب جسم پروٹین کو توڑتا ہے تو یہ فضلہ پیدا کرتا ہے جسے گردوں کو فلٹر کرنا ہوتا ہے۔ پروٹین کا زیادہ استعمال گردوں پر بوجھ ڈالتا ہے جس سے وقت کے ساتھ ساتھ گردوں کا نقصان ہو سکتا ہے۔ لہٰذا پھلوں اور سبزیوں کے درمیان اپنے کھانوں میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

پراسیسڈ فوڈ

فاسٹ فوڈ پراسیسڈ فوڈ جیسے آلو کے چپس، ڈبہ بند نمکین اور تیار کھانوں میں میں نمک، چینی اور غیر صحت بخش چکنائی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔

یہ اجزا ہائی بلڈ پریشر، موٹاپے اور ذیابیطس کے خطرے کو بڑھاتے ہیں اور یہ عوارض گردوں کو نقصان پہنچانے والے عوامل ہیں۔

تازہ پھل، سبزیاں اور گھر کا بنا ہوا کھانا گردوں کی صحت کے لیے خاصا بہتر رہتا ہے۔

تمباکو نوشی

تمباکو نوشی گردوں میں خون کے بہاؤ کو کم کرتی ہے اور ان کے بافتوں کو نقصان پہنچاتی ہے اور ان پر دباؤ ڈالتی ہے۔

تمباکو نوشی گردوں کے نقصان کو تیز کر سکتی ہے اور گردوں کی بیماریوں کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔

نیند کی کمی اور تناؤ

گردے ٹھیک سے کام کریں اس کے لیے جسم کو اچھی نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: روزے کا بونس: زہریلے مواد اور اضافی وزن سے چھٹکارا

نیند کی کمی یا ناقص معیار والی نیند گردوں میں مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

اسی طرح تناؤ بلڈ پریشر اور مجموعی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے اور بالواسطہ طور پر گردوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دوحہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت، قطر نے امریکا اور ایران کے مزید مذاکرات کا عندیہ دے دیا

بحیرۂ عرب میں امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ پر مجبور، ایک اہلکار لاپتا، 3 زخمی

امریکا، ایران مذاکرات کا دوحہ دور ختم، آبنائے ہرمز اور منجمد اثاثے مذاکرات کا محور رہے

فیفا ورلڈکپ 2026: تینوں میزبان ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

وی ایکسکلوسیو: اپوزیشن اس بار مذاکرات کے لیے سنجیدہ نظر آ رہی ہے، حکومت جواب کی منتظر ہے، طارق فاضل چوہدری

کالم / تجزیہ

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟