اقوام متحدہ کے سربراہ کی جانب سے جنگ بندی کا خیرمقدم

اتوار 11 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے انڈیا اور پاکستان کے مابین جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے حالیہ مخاصمت کے خاتمے اور کشیدگی میں کمی لانے کی جانب مثبت قدم قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہینوں نے چند ہی گھنٹوں میں دشمن کو ایسا خاموش کیا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، وزیراعظم کا قوم سے خطاب

سیکرٹری جنرل نے اپنے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ اس معاہدے کے ذریعے پائیدار امن قائم ہو گا اور دونوں ممالک کے مابین وسیع تر اور دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لیے سازگار ماحول بنانے کی راہ ہموار ہو گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ خطے میں امن و استحکام کو تقویت دینے کی کوششوں میں تعاون مہیا کرنے کے لیے تیار ہے۔

22  اپریل کو جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد دونوں ممالک کے مابین کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہوا جس کے بعد فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف ڈرون اور میزائل حملے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی شکست: پاکستان کا سفارتی حمایت کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

سیکریٹری جنرل نے ان حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین پر زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لینے کے لیے زور دیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق، جنگ بندی کی خبر آنے کے بعد انڈیا اور پاکستان میں خوشی کا سماں دیکھنے کو ملا۔ ممکنہ طور پر یہ جنگ بندی امریکہ کی ثالثی سے عمل میں آئی اور اس کا اعلان تینوں ممالک کے نمائندوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔ تاہم اس کے بعد بھی فریقین کی افواج میں جھڑپوں اور ڈرون حملوں کی اطلاعات موصول ہوتی رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 9 افراد ہلاک، ایک سالہ بچہ بھی شامل

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اسکینڈل: سرکاری زمین، لگژری فلیٹس اور اربوں روپے کی عدم ادائیگی کا تنازع دوبارہ زیرِ بحث

جمائما گولڈ سمتھ کی ایک بار پھر ارب پتی بزنس مین سے شادی کی تیاری

بنگلہ دیش: اپوزیشن کا حکومت پر اصلاحات سے انحراف کا الزام، آمرانہ رجحانات کے خدشات

‏اظہر مشوانی کی ہم خیال گروپ کے ہمراہ برطانیہ میں مولانا طاہر اشرفى  اور ان كى فيملى پر حمله

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ